لاہور : عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے مسافروں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی شہروں کو جانے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے نے عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کرایوں میں رعایت ریلوے کی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی لیکن عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پرہو گا۔
مزید پڑھیں : ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
یاد رہے پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کیلئے 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت ایک اسپیشل ٹرین 14 جون شام 6 بجکر 30منٹ پرکراچی سےپشاور تک چلائی جائے گی۔
اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون رات 9 بجے کراچی سے لاہور تک اور تیسری عید اسپیشل ٹرین 14جون کو صبح 10بجے کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔