وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر موہنجوداڑو ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ سکھر میں ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان لاکھو نے سکھر ریلوے اسٹیشن پر افتتاح کیا ہے۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر موہنجود ڑو ایکسپریس سکھر سے سیہون تک چلے گی جس سے عوام روہڑی سے سکھر، لاکاڑنہ، دادو، سیہون شریف اور کوٹری تک سفر کرسکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ موہنجوداڑو ایکسپریس براستہ روہڑی ،سکھر ،حبیب کورٹ، رُک ریلوے اسٹیشن، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو، لاڑکانہ، باقرانی، موئنجودڑو، رادھن، بالی شاہ، رحمانی نگر، پھلجی، پیارو گوٹھ، دادو، سیہون شریف، کوٹری تک چلے گی۔
ڈویژنل سپریڈنٹنٹ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجودڑو ایکسپریس کے ذریعے سینکڑوں مسافر سستی اور معیاری سہولت سےمستفید ہو سکیں گے۔
ڈویژنل سپریڈنٹنٹ پاکستان ریلوے سکھر محمود الرحمان لاکھو کا کہنا تھا کہ ریلوے کے اس عمل کو سراہتے ہیں یہ عوام کی درینہ خواہش تھی۔
انیوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے موہنجودڑو ایکسپریس بحال کرنے کی ہدایت جاری کیں کوشش کریں گے کہ باقی بند ٹرینیں بھی جلد بحال کر دی جائیں۔