ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان ریلوے کو 4 ارب، 90 کروڑ نقصان کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل نے سرکاری اداروں کے مالی نقصان کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے جب کہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔

سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، روالپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پی آئی اے نجکاری کے لئے نئی شرائط ! ملازمین کے لئے اہم خبر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں