کراچی: پاکستان ریلویز نےعیدالاضحیٰ کےموقع پر مسافروں کے لیے ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافرٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی گئی ہے جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسیوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اطلاق 2 ستمبر سے لے کر 4 ستمبر تک ہوگا تاہم کرایوں میں کمی ایڈوانس بکنگ پر ہوگی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی پہلی ٹرین 30 اگست صبح 11 بجے کراچی سے پشاور تک جائے گی جبکہ دوسری ٹرین 31 اگست صبح 11 لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیرریولے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔
عیدالاضحٰی پراھل وطن کو پاک ریلویز کاخصوصی تحفہ: ریلوےکرایوں میں تمام ٹرینوں کی تمام کلاسزپر عید کے پہلے تین دن کراۓ میں %25 کمی کا فیصلہ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 24, 2017
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور اسپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔