لاہور: پاکستان ریلوے نے بارشوں اور سیلاب کے باعث 6 مسافر ٹرینیں 3 دن کے لئے بند کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ریلوے نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بے حد متاثر ہوئی ہے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان ریلوے نے 6 مسافر ٹرینیں 3 روز کے لئے بند کردی ہیں، جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بند ہونے والے ٹرینوں میں تیزگام، جعفر، عوام، قراقرم، پاکستان اور نائٹ کوچ ایکسپریس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مسلسل بارشوں اور دریاؤں میں تیز بھاؤ کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے صوبے کے 20 اضلاع کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا ہے۔