لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں منعقد ہوئی593ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح تھے،593ریکروٹس نےپاسنگ آؤٹ پریڈمیں حصہ لیا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے رینجرز کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستان رینجرز بہادری کے ساتھ مشرقی بارڈر کا دفاع کررہے ہیں، پاکستان رینجرز کا داخلی سیکیورٹی کے معاملات میں بھی کردار اہم ہے۔
کور کمانڈر منگلا نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔