بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان، جاپان کو ہرا کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مسقط میں جاری جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور بشارت علی نے ایک، ایک بار گیند جال میں پہنچائی۔

- Advertisement -

مسقط میں جاری ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تیسرے کواٹر کے دوران 38ویں منٹ میں علی بشارت نے گول کرکے پھر قومی ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس بار جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ ہھر 2-2 کردیا۔

چوتھے اور آخری کوراٹر میں کپتان حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کی۔ 52ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان خان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔

جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں سفیان خان کا یہ دسواں گول تھا۔ پاکستان نے گزشتہ سال بھی فائنل کھیل کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں