The news is by your side.

Advertisement

ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہلخانہ، ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدام بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے تمام اصولوں کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیل ملوث’

خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخر زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نامور ایرانی سائنسدان کوقتل کیا، محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کا کردارہوسکتا ہے، دنیا بالخصوص یورپی یونین اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین شرمناک دہرا معیارختم کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں