14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی شنہوا نیوز ایجنسی سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین ہائی ٹیک، اعلیٰ معیار کی پیداوار کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان بھی ٹیکنالوجی، صنعتی، زرعی شعبوں کو اپنی طرف راغب کرے گا، سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے، پاکستان، چین متحد ہوکر ترقی، خوشحالی کےمقاصد حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ چین، پاکستان نے دوستی کو تمام حالات میں آہنی بھائیوں کی طرف نبھایا، چینی صدر کی پاکستان کے لیے حمایت کی دل کو گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، غربت کے خاتمے کے لیے چین کے ماڈل کو ملک میں نقل کرنا چاہیے، چین نے لوگوں کو تعلیم، صحت، طبی سہولیات، روزگار تک رسائی فراہم کی، چیلنجوں کے باوجود چین کی ترقی دوسرے ممالک کے مقابلے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چینی جدیدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو انتہائی بصیرت والا منصوبہ ہے، یہ منصوبہ غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید  کہا کہ پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پاکستان چینی تاجروں کو مشترکہ منصوبوں کے لیے راغب کرنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں