تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، ایک اور مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالرموصول

اسلام آباد : پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ایشین  انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے بھی 50کروڑ ڈالرموصول ہوگئے، رقم سے لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کو  ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پچاس کروڑڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑ ڈالرکووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس  پروگرام کے تحت دیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی پچاس ، پچاس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں ،اس رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ایک ارب باہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں : عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقم اگلے ہفتے زرمبادلہ کے زخائر میں شامل ہوگی، 1 ارب 72 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے زخائر 18 ارب ڈالر ہوجائیں گے اور زخائر میں اضافے پر روپے پر بڑھتے دباو میں کمی ہوگی

خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -