اشتہار

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول

اشتہار

حیرت انگیز

چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے پاکستان کو قرضہ موصول ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کو چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

چائنا ڈیلوپمنٹ بینک بورڈ نے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زخائر میں اضافہ ہوگیا جو بڑھ کر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے رول اوور معاہدے کے بعد ملی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان رقم سے متعلق معاہدہ ہو چکا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل کہا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاچکا ہے، چائنا ڈیلوپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں