ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے متعلق ایک ٹویٹ میں معاہدے میں پیش رفت کے حوالے سے مطلع کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا آج صبح میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) موصول ہو گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بجٹ منظوری کا مرحلہ 2 روز میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد اسٹاف لیول مذاکرات اور پھر معاہدہ طے پائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم ای ایف پی موصولی کے بعد پاکستان کو آئندہ ہفتے تک رقم ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جولائی کے پہلے ہفتے مل جائے گی، پاکستان آئی ایم ایف سے پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کے لیے کوشاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں