اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بڑے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔
[bs-quote quote=”پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اسٹیٹ بینک”][/bs-quote]
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امداد کی ایک ایک ارب ڈالر کی باقی دو اقساط آئندہ چند روز میں مل جائیں گی۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ پیکج پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کا اعلان وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، وزارت خزانہ
خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کے مابین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔