اسلام آباد : پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل گئے، ،اسحاق ڈار ڈار نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سےسعودی قیادت سے اظہارتشکر کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکے ہیں ، اس سےفارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا۔
اسحاق ڈار نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے سعودی عرب کی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہرموقع پرپاکستان کیساتھ کھڑا ہوتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملات بہتری کی طرف آچکے ہیں، میں سمجھتاہوں آنےوالےدنوں میں مزیداچھی پیش رفت ہوں گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالراسٹیٹ بینک کےذخائرمیں شامل کردیئے، اسٹیٹ بینک ہرجمعہ کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کرتا ہے، اسٹیٹ بینک رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب ڈالر ظاہر کردے گا۔