پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔
چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے صدر سے چیئرمین سینیٹ کی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملائیشیا کے اسپیکر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور آئی ایس سی بریفنگ سیشن کے شرکا کیلئے عشائیہ دیا گیا۔