بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط پاکستان منتقل کی۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کو 16مئی کو اسٹیٹ بینک ذخائر میں ظاہر کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف قسط

یاد رہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 9مئی کو پاکستان کے لیے قرض کی رقم کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 7 ارب ڈالر کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔

موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے جا چکے ہیں، اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے۔

رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، ریزلینس سسٹین ایبلیٹی فیسیلیٹی آر ایس ایف سے پاکستان میں موسمیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اہداف کی حصول کی سنجیدگی کو سراہا ہے، پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شان دار کارکردگی دکھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں