تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دوسری قسط موصول

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ ہفتے جاری کردئیے جائیں گے، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان زرمبادلہ ذخائر کا حجم 10 ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط آئندہ ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی، کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ ڈالر موجود ہیں، ملکی مجموعی ذخائر 17.60 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے: کنٹری ڈائریکٹر آئی ایم ایف

واضح رہے کہ 3 جولائی کو آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے تین سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

پہلی قسط جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری مشاورت سے مالی سال کا بجٹ تیار کیا اور پارلیمنٹ سے بھی منظور کروا دیا۔

حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ بجلی اور گیس کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دوسری قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف کے تحت پاکستان کا پہلا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے فیصلہ کن عمل سے ملک میں معاشی استحکام کو مضبوط رکھنے میں مدد ملی ہے۔

Comments

- Advertisement -