پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ: شہری ‘اللہ کے نام’ پر پیٹرول مانگنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی صورت شدید احتجاج شروع کردیا۔

پاکستان پیٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیڑھ روپے سے زائد ہوئیں جس کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔

انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہوگئی، ایک صارف نے گاڑی کی تصویر شیئر کی جس کے آگے انجن نہیں بلکہ گھوڑا بندھا ہوا تھا جب کہ فاطمہ نامی صارف نے ایک شخص کو پیٹرول بھرنے والے پائپ سے خودکشی کرتے دکھایا۔

ایک اور صارف نے سوشل میڈیا پر صحت کارڈ کا مشابہ ‘صبر کارڈ’ شیئر کیا اور کیپشن دیا کہ ‘وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کے بعد صبر کارڈ بھی متعارف کرا دیا’۔

سوشل میڈیا پر بہت سی میمز وائرل ہوئیں، ایک اور میم میں کہا گیا کہ ‘پیٹرول بھروائیں اور 92 ورلڈ کپ کی جھلکیاں دیکھتے جائیں’۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں کئی طرح کی احتجاجی اور تنقیدی میمز وائرل ہوئی، وہیں ایک ایسے شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جو بائیک روک کر پیٹرول مانگتا نظر آیا، جو خود پی ٹی آئی کا سپوٹر لگ رہا تھا۔

شہریوں سے ‘اللہ کے نام پر پیٹرول دے دو بھائی’ کی دہائیاں دینے والے شخص کی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ تھی جب کہ نمبر پلیٹ پر پی ٹی آئی بھی لکھا ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں