اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا پھیلاؤ جاری، ایک دن 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آنے لگی ہے ، ایک دن میں 1400 سے زائد کیسز اور 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43ہزار540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کورونا کے 615 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار174 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو چکی ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 608 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 479، کے پی 181,790 ، اسلام آباد میں 109,495 ، جی بی میں 10,433 ، بلوچستان33,661 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34,708 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں