ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا سے مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار511 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے کورونا کے فعال کیسز کی تعداد34ہزار49 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 59 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے مزید50مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 10 ہزار511ہوگئیں جبکہ اب تک کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار835، ، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، بلوچستان میں 18 ہزار300، اسلام آباد میں 38 ہزار687 جبکہ آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے برطانیہ سے پھیلنے والی کرونا کی بی 117 نامی نئی قسم کی پاکستان میں بھی دو افراد میں تشخیص ہوگئی، برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نئے وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی، برطانیہ میں آنے والا نیا وائرس دیگر 31 ممالک میں بھی پایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں