ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 13 اموات اور 516 کیسز ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں 13 اموات اور 516 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 13 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 405 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار430 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 516 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار487 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار322 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار401، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار450 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 646 اور بلوچستان میں 33 ہزار211 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 777 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار387، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار450 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں