اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو ہونا چاہیے؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم (ریڈ بال) کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے بتا دیا ہے کہ وہ کن کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی جو آج ہی کراچی پہنچیں ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت ہے مگر خواہش ہے کہ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی مکمل طور فٹ ہوں اور فٹ رہنا کھلاڑی کی اپنی ذمے داری ہے۔

جیسن گلیپسی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل ہدف ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے رابطےمیں رہا ہوں جب کہ کوچنگ اسٹاف سے بھی پاکستانی ٹیم کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ میں مثبت کھیل کو ترجیح دیتا ہوں اور مکمل ٹیم ورک کے ساتھ پاکستان کو اچھا پرفارم کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان اچھی فیلڈنگ سائیڈ ہے لیکن کچھ کمزوریاں بھی ہیں۔ شائقین کافی حد تک پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ہر مسئلے کا حل بر وقت نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ وائٹ بال کرکٹ گیری کرسٹن کی ذمے داری ہے اور میں انہیں صرف تجاویز دینا چاہوں گا۔

جیسن گلیپسی نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان آیا ہوں اور ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے سابق آسٹریلوی کوچز سے بھی تبادلہ خیال کرچکا ہوں۔ شان ٹیٹ اور دیگر کوچز نے پاکستان کے حوالے سے کافی مثبت رپورٹ دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں