تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں‌ توسیع، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت میں توسیع کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا  گمراہ کن ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گری کے معاملے پر بھارتی میڈیا کی من گھڑت رپورٹ اور الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان جون میں شیڈول ایف اےٹی ایف اجلاس میں رپورٹ پیش کرنےکو تیار تھا، ایف اےٹی ایف نےکورونا کی وجہ سےاپریل میں 4ماہ کے لیے نظرثانی کاعمل معطل کردیا تھا، 24جون کو ایف اےٹی ایف کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ  بھارت پرپیگنڈا مہم کر کے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانا چاہتا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -