بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا بھارت انگلیاں اٹھانےکے بجائے دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کو نشانہ بنانے والے حالیہ بیانات پر ردعمل آگیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کاعکاس ہے، پچھلے کئی سالوں سے بھارت مظلومیت کی فرضی داستان میں مصروف ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈے کے تحت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم کر رہا ہے، بھارتی مظلومیت کی فرضی داستان کا رواج بند ہونا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے کے معاملے اور بھارتی بیانیہ غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو نہیں چھپا سکتا۔

دفتر خارجہ نے بھارت کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت دہشت گردی ، تخریب کاری اور جاسوسی کاسلسلہ بند کرے۔

بھارت سے متعلق صرف چند ہفتے قبل ایک ڈوزیئر جاری کیا گیا تھا، ڈوزیئرمیں بھارتی دہشتگردی کےناقابل تردیدشواہد موجودہیں، ڈوزیئر لاہور میں دہشتگردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس میں 40پاکستانیوں کی اموات بھارتی دہشتگردی کاثبوت ہے جبکہ 2016میں کلبھوشن کی پاکستان سے گرفتاری بھارت کیلئےناقابل تردید ثبوت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں