اسلام آباد : پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سینئر افسر کے ریمارکس سے متعلق میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے دربار صاحب امرتسر پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرگولڈن ٹیمپل کونشانہ بنانے کا الزام بے بنیادہے، تمام مذاہب کے مقدس مقامات کااحترام کرتےہیں، گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصوربھی نہیں کرسکتے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کونشانہ بنایا، بھارت کاالزام عبادت گاہوں کونشانہ بنانے کے ناقابل قبول اقدام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
مزید پرھیں : بھارتی میڈیا کا شاہین میزائل سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا فخر سے نگہبان ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں، پاکستان کرتار پور راہداری کے ذریعے ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل سے متعلق بھارتی الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔