ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستان نے لانچنگ پیڈز تباہ کرنے کے بھارتی الزامات مسترد کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ایل او سی پر لانچنگ پیڈز تباہ کرنے اور انفلٹریشن کی کوششوں کے الزامات مسترد کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت کے انفلٹریشن کی کوششوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کے ایل او سی پر لانچنگ پیڈز تباہ کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یقیناً بھارت کی پراپیگنڈا مشین اپنی بساط سے زیادہ کام کررہی ہے، پاکستان بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی خام خیالی اور پاکستان مخالف بیانات نئے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت الزامات کو فالس فلیگ آپریشنز کے تناظر میں استعمال کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تسلسل سے ممکنہ واقعہ سے عالمی برادری کو آگاہ کررہا ہے، پاکستان بھارت پر زور دے رہا ہے کہ کسی کمزور اقدام سے باز رہے، بھارت کی جنگجو سوچ خطے کے امن کو متاثر کرسکتی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ رواں سال بھارت نے 882 بار ایل اوسی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارت جان بوجھ کر ایل اوسی کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے، اپریل میں 29 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ مس ایڈونچر پاکستان کا جواب ہمارے عزم، تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں