پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ ‏پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد ‏کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ‏

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیزہے بیان سےبھارت کی ہمسائیوں سےدشمنی کی فطرت کی ‏عکاسی ہوتی ہے بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپربےنقاب ہو چکی ہے بھارتی مہم کوبین الاقوامی ‏برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سےکام لیتی ہے بھارت مقبوضہ ‏کشمیرمیں ظلم سےعالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کاارتکاب کر رہی ہیں۔

ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے فروری 2019میں ‏دنیاپاکستان کی صلاحیت اورعزم کی گواہ تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں