بھارت کاجان بوجھ کرپاکستان اور چین پرسرحدی تنازع پیدا کرنے کا الزام، پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بے بنیاد بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس اور بی جےپی کے بیانیےکا ثبوت ہے، پاک چین دوستی کیخلاف بھارت کےپروپیگنڈے کی مذمت کرتےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشت گردی کررہاہے، دنیاجانتی ہے کہ آر ایس ایس ایس اور بی جےپی خطےکاامن تباہ کررہی ہے۔
- Advertisement -
ترجمان نے کہا کہ یہ بھارت ہی ہےجو پڑوسیوں کیساتھ تنازعات پیداکرتا ہے بھارت تنازعات پیداکرکےانھیں حل کرنےسےبھی بھاگ جاتا ہے، بھارت کو تنازعات پیدا کرنےکا اپنا ایجنڈاترک کرناہوگا اور بھارت کو پڑوسیوں سے تنازعات کےحل کیلئےسنجیدگی دکھانی چاہیے۔