پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گمراہ کن ریمارکس مسترد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گمراہ کن ریمارکس مسترد کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کےبیان کومکمل طورپرتوڑمروڑکربیان کیاگیا، گھٹیا حرکت انتہائی قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کےگمراہ کن ریمارکس مسترد کردیے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حقائق کےخلاف گھٹیابھارتی بیانیہ مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم کےبیان کومکمل طورپرتوڑمروڑکربیان کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گھٹیاحرکت انتہائی قابل مذمت ہے، بیان کامقصدمقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی سے توجہ ہٹاناہے، بھارت مسلسل کشمیری عوام کےخلاف جرائم روارکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کانشانہ بناہے، ہمارےعوام کےخلاف سرحدپارسےدہشت گردی ہورہی ہے، ہزاروں شہریوں اوراداروں کےاہلکاروں نے جانیں قربان کی ہیں جبکہ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقلیتوں کےخلاف سیفرون دہشت گردی سےکام لیاجارہاہے،بھارت اینٹی پاکستان پروپیگنڈے کے فروغ کے لیے ایسا کررہا ہے لیکن بھارت عالمی برادری کوگمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا،ترجمان

افغانستان کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی کردارعالمی شراکت داروں نے تسلیم کیا،افغانستان میں سلامتی کے مخالفین امن نہیں آنے دیں گے، پاکستان سیاسی کامیابی کے لیے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں