تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان نے آزاد جموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کردیا اور کہا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیرپر بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیزبیان مستردکرتے ہیں ، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی،آرایس ایس کےسیاستدان مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -