پاکستان نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونےکےشواہد فراہم کرنےمیں ناکام رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کےبیان کوواضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش ہے، پاکستانی وزیر نے ریفرنس کے طور پر بات کی تھی، 26فروری 2019 کوپاکستان فوج کے دیئےجانیوالےردعمل کا حوالہ دیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمل بی جے پی قیادت کاپاکستان کیساتھ ناقابل برداشت جنون ہے بھارت پلوامہ حملےمیں پاکستان کے ملوث ہونےکےشواہدفراہم کرنےمیں ناکام رہاہے اور پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جےپی حکومت کو ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کےبعد لوک سبھاالیکشن میں بی جے پی کوفتح ملی، بی جے پی حکومت پاکستان کوبھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بندکرے، بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکرعوام کی حمایت حاصل کرے۔