اسلام آباد : پاکستان نےکرتارپورراہداری سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈامستردکردیا اور کہا بھارتی گھناؤنا پروپیگنڈا کرتارپور راہداری کو متنازع بنانے کیلئے ہے، بھارت کو مشورہ ہے، اپنےملک میں اقلیتوں کےحقوق پرتوجہ دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورراہداری پربھارتی بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارتی پروپیگنڈا خود سکھوں کی پربندھک کمیٹی بھی مستردکرچکی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی گھناؤنا پروپیگنڈا کرتارپورراہداری کو متنازع بنانے کیلئے ہے، بھارتی گھناؤناپروپیگنڈاسکھ برادری کے مفاد کے برخلاف ہے، بھارت ایسےاقدامات سےاقلیتوں کیساتھ سلوک سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحبان مذہبی رسومات کیلئےذمہ دارہے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ متروکہ وقف املاک کے زیر انتظام قائم کی گئی، پی ایم یوکا کام پربندھک کمیٹی کوسہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پربندھک کمیٹی سےاختیارات کی پی ایم یومنتقلی حقائق کےمنافی ہے، ایسےبیانات سے ہندو توا پر عمل پیرا بی جے پی حکومت مذہبی منافرت چاہتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سکھ برادری گردوارہ کھولنے پر پاکستانی کاوشوں کی معترف ہے، بھارت کومشورہ ہے، اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دے۔