جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان جموں کشمیر گرانٹ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پروسیجر 2020 مسترد کرتا ہے،نیا ڈومیسائل قانون غیرقانونی ،یوا ین سلامتی کی قراردادوں کے منافی ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ قانون چوتھے جنیوا کنونشن اور دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،ڈومیسائل قانون مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ڈومیسائل قانون کومکمل یکسر مسترد کر دیا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں سول سروسز ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق جو جموں وکشمیر میں 15 سال سے مقیم ہے وہ اپنے ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دے سکیں گے۔

ایکٹ میں واضح کیا گیا کہ ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دینے والے شخص کے لیے ضروری ہے کہ اس نے جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں 15 سال تک رہائش اختیار کی ہو یا 7 سال کی مدت تک تعلیم حاصل کی ہو یا علاقے میں واقع تعلیمی ادارے میں کلاس 10 یا 12 میں حاضر ہوا ہو اور امتحان دیے ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں