بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی: لانڈھی جیل سے 220 بھارتی ماہی گیر رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی جیل سے دو سو بیس بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے، جنھیں براستہ واہگہ بارڈر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

جیل ذرائع کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے، ان ماہی گیروں کو مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

دوسو بھارتی ماہی گیر کراچی سے لاہور پہنچ گئے، جنہیں آج ہی ماہی گیروں کو واہگہ باڈرکےذریعے بھارت روانہ کیا جائے گا،یہ بھارتی باشندے ایک برس سے زائد عرصے سے پاکستان میں قید تھے۔

رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر نیریش نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے بے قرار تھے ،پاکستان میں دوران قید ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا اور وہ اب امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دے گی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور لے جایا جائے گا اور اس حوالے سے ہونے والے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کر رہی ہے، ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو نقد رقم اور تحائف بھی دیئے گئے۔


مزید پڑھیں :  پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا


جیل حکام کا کہنا ہے کہ5 جنوری کو مزید 219بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت لانڈھی جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

یاد ریے رواں سال مارچ میں بھی پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت86  بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا تھا اور واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا، رہائی پانے والے 84 ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے جبکہ دو بھارتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر پکڑے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں