اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ۔ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کر دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائےگا۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران شرکا کو نئے نقشے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی پاکستان کا مستقل نقشہ ہوگا،کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہےگا۔
نئے نقشے میں لداخ کو بھی پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔نئے سیاسی آفیشل نقشے کی تمام سیاسی جماعتیں منظوری دے چکی ہیں۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔نئے نقشے کے مطابق سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔
پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیاگیا ہے۔سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے بعدحتمی نقشہ سامنے آئے گا۔