پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کرتارپورراہداری کا افتتاح ، سکھ برادری کے خیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا نغمے کے سریلے اور میٹھے سر ہماری بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ دینے کی علامت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کرتارپور راہداری کے افتتاح کے اہم موقع پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں گوردوارے سمیت سکھوں کے کئی اہم مقامات بھی دکھائے گئے ہیں، یہ نغمہ پنجابی زبان میں گایا گیا۔

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور یاتریوں کی جانب سے بہترین انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے کلمات کو بھی نغمے میں شامل ہیں۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2491345254526448/

کرتارپور راہداری کے حوالے سے گیت کے اجرا کی تقریب سے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکھ برادری کے خیرمقدم کیلئے نغمہ لانچ کیا جارہا ہے، نغمے کےسریلےاورمیٹھےسرہماری بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ دینے کی علامت ہیں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے اقلیتوں کےحقوق کیلئےپرعزم ہیں، کرتارپورراہداری مذہبی سیاحت کو فروغ دےگی، سکھ مذہب کےعوام کیلئےکرتارپورایک تازہ ہواکا جھونکا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ باباگرونانک کےجنم دم کی تقریبات پرسکھوں کوکھلےدل سے خوش آمید کہتےہیں، نغمہ22کروڑعوام کےجذبات کی عکاسی کرتاہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کےبنیادی حقوق کا تحفظ کیاجاتاہے اور تمام اقلیتوں کو آزادانہ مذہبی عبادت کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں : باباگرو نانک کی 550 ویں سالگرہ، پاکستانی حکومت نے سکھوں کے دل جیت لئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم وعدے کے مطابق 9نومبرکوکرتارپورراہداری کافتتاح کریں گے ، وزیراعظم تمام اقلیتوں کے تحفظ اور آزادی کا وژن رکھتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا تھا ، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں