ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ ، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی بچوں کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔

پاکستان نے بھارت پر داغے گئے فتح ون گائیڈڈ میزائل کو ان شہید پاکستانی بچوں کے نام سے لانچ کیا جو بھارتی جارحیت میں شہید ہوئے تھے ۔ یہ بھارت کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کونا بھولا ہےنابھولے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کیخلاف جوابی کارروائی میں فتح گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال کیا اور فتح میزائل کی لانچ کو بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی بچوں کے نام کردیا۔

فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔

معصوم بچے حوا بی بی، عروہ زبیر، محمد بن زبیر، اویم زبیر، عمر زبیر،عمر موسیٰ اور ارتضیٰ طوری بھارت کی پاکستان میں بھارتی جارحیت میں شہید ہوئے تھے۔


پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


حکام کا کہنا ہے کہ یزائل آپریشن پاکستان کے اپنے عوام کے دفاع اور جارحیت کا طاقت اور عزم کے ساتھ جواب دینے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے فتح گائیڈڈ راکٹ سسٹم400کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، یہ میزائل جدیدنیوی گیشن سسٹم، برق رفتار ،مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سےلیس ہے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن ‘بنیان المرصوص شروع کیا، جس سے پڑوسی ملک کو بھاری نقصان پہنچا۔

پاکستانی افواج نے بھارت کے مختلف مقامات پر ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم سمیت مختلف فوجی تنصیبات اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جبکہ بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تھا ، جس میں آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں