ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا: اعزاز چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری افغان صدر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ پاکستان نے وزیرستان سے طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف ہمیشہ سخت موقف اپنایا ہے۔

افغانستان کے صدراشرف غنی کی جانب سے پاکستان پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ مسلح گروپس ایک دفعہ پھر قبائلی علاقوں منظم ہورہے ہیں۔ خطے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو ایسے گروہ کے خلاف کاروائی کرنی ہوگی۔

افغانستان کے صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کی نشاندہی اورتعاون سےشمالی وزیرستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کو جڑ کو اکھاڑ پھینکا ہے۔

کابل حملے کے بعد افغانستان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حملے میں ملوث حقانی نیٹ ورک کے خلاف  سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا  اور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ افغان طالبان ایک بار پھر شمالی وزیرستان میں منظم ہورہے ہیں۔

واضح رہے ماضی میں پاکستان کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی جاچکی ہے جبکہ  افغانستان کے خفیہ اداروں اور حکومت کو افغا ن سرزمین پر موجود القاعدہ ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک اور استعمال کے حوالے سے  واضح ثبوت پیش کئے جاچکے ہیں۔

طالبان کو مذاکرات پرراضی کرنا تنہا پاکستان کی ذمہ داری نہیں: دفترخارجہ

اس سے قبل افغان صدرکی ہرزہ سرائی پر پاکستانی دفترِخارجہ کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تنہا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدرنے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان پرامن مذاکرات کی ناکامی کاالزام لگای تھا جسے پاکستان نے مستردکردیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ افغانستان میں امن کے لئے چارملکی گروپ کام کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں