اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں 150 کیسز اور ایک اموات ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔
جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 194 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے کورونا کے 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ کورونا کے زیرعلاج22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اموات کے حوالے سے این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔