اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، ایک دن میں 600 زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ایک دن میں 600 سے زائد کیسز اور 2 اموات رپورٹ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارے صحت ( این آئی ایچ ) نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 641 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے 119مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ملک میں کورونا کی بلند ترین شرح19.09 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدر آباد میں کورونا کی شرح 0.15 فیصد ، اسلام آباد میں 2.37 فیصد، لاہور میں یومیہ کورونا شرح 3.49، راولپنڈی میں1.51 فیصد رہی۔

کوئٹہ میں کورونا کی شرح 1.13 فیصد ، پشاور میں 2.90، جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، جہلم ، صوابی، بنوں، نوشہرہ میں کورونا کی یومیہ شرح صفر رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں