پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتکار رابعہ اعجاز نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا ڈھونگ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔
سفارتکار رابعہ اعجاز نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے آچکی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھارتی تعاون حاصل ہے، گرفتار بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے۔
- Advertisement -
رابعہ اعجاز نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو کمزور نہیں کر سکی، جموں و کشمیر کے مستقبل کا تعین یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔