بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی مندوب کی ہرزہ سرائی پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا جموں وکشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہااورنہ ہی کبھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتکار انصار شاہ نے بھارتی مندوب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

انصار شاہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ، جس کے حتمی فیصلے کا حق کشمیری عوام کے پاس ہے اور جو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے طے ہونا ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف جارحیت کا راستہ اپنا رہا ہے اور آزادکشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی جائز آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقتاً بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑاسرپرست ہے۔

انصار شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گردی اب گلوبل سطح پر آچکی ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور امریکا میں قتل کی سازش کی منصوبہ بندی ہے، بھارت عرصے سے بڑی جمہوریت ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے درحقیقت وہ ایک بڑی عفریت بن چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں