اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ایران کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط کے متعدد چینلز کے باوجود یہ واقعہ ہونا تشویشناک ہے، پاکستان پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں