تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا

اسلام آباد : پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کردیا، کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کر دیا گیا ، وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کو ملنے والا حج کوٹہ واپس کردیا ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ کم درخواستیں موصول ہونےپر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا، حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ و دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز ادا کرنے پڑتے۔

مذہبی امور نے مزید بتایا کہ حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا، مہنگے حج کے سبب متعددپاکستانی درخواستیں ہی نہیں دے سکے۔

یاد رہے رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار افراد کا تھا، پاکستان کا رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 79 ہزار 600 ہے، جب کہ اسپانسر شپ کے تحت کوٹہ 43 ہزار تھا۔

اسپانسر شپ کے تحت صرف 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ ریگولر اسکیم میں 43 ہزار کے کوٹے میں 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 86 ہزار کے کوٹے میں صرف 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

Comments