جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’’چیمپئنزٹرافی کی میزبانی پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ کا سب کو شدت سے انتظار ہے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، اس میچ کو ایک پاکستانی مبصر نے پاک بھارت میچ سے بھی بڑا قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ میچ پاکستان جیت گیا تو اسے کے لیے سیمی فائنل کی منزل طے کرنا آسان ہوجائےگا۔

بھارت جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 23 فرویری کو معرکہ ہوگا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے کئی سالوں بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے، ہم 1996 کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ کسی نئی چیز کا آغاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہ ایونٹ کامیاب رہا تو شاید آئی سی سی ہمیں مزید ایونٹس کی اجازت دے گا۔ جب ٹورنامنٹ ختم ہو گا تو تمام ٹیموں سے مہمان نوازی کے بارے میں پوچھیں گے۔

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں مزید کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کون جیتے گا؟ پیشگوئی سامنے آ گئی

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر بورڈ کھیل میں سیاست کو لاتے ہوئے اور ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر بڑا مسئلہ بھی بنا تھا۔

بھارتی ٹیم کے چیمئنزٹرافی کے میچز دبئی میں رکھے گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے فائنل میں جانے کی صورت میں ایونٹ کا حتمی مقابلہ بھی دبئی میں ہی منعقد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں