جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان چودہ درجہ بہتری کیساتھ اقوام متحدہ ای گورننس انڈیکس میں 135 نمبر پرآگیا ہے،2022 میں پاکستان کا انڈیکس 150 پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ ای گورننس انڈیکس میں کامیابی حا صل کرلی اور پاکستان چودہ درجہ بہتری کیساتھ ایک سو چھتیس نمبر پرآگیا ہے۔

ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی باراعلیٰ کیٹیگری میں شامل ہوا ہے، 2022 میں پاکستان کا انڈیکس ایک سو پچاس پر تھا۔

- Advertisement -

پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں ایک سو چھ نمبر سے بڑھ کر اٹھاسی نمبر پر آگیا اور پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو صفر اعشاریہ تین چھ سےبڑھ کر صفر اعشاریہ چار نوپرپہنچ گئی۔

وزیرمملکت شزہ فاطمہ کا کہنا ہے ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی چودہ درجہ بہتری پر وزیراعظم کے شکرگزارہیں، ای گورنمنٹ کیلئے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار قابل تحسین ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں