ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پاکستان کا روس یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تقریباً ڈیڑھ سال سے جاری تنازعے کے مذاکرات حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پالیسی کے لحاظ سے پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اس موضوع پر دونوں وزرائے دفاع کےدرمیان ٹیلیفون پربات چیت نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

قبل ازیں، پاکستان نے آئی ایم ایف پیکج کیلیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کی دی انٹرسیپٹ کی خبر کو مسترد کیا تھا۔ پاکستان کا کہنا تھا دی انٹرسیپٹ کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، آئی ایم ایف سے ضروری معاشی اصلاحات کیلیے بات ہوئی۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ ہے، پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبداری پر قائم ہے، پاکستان نے روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا۔

پاکستان نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ صارف کی ضروریات کے ساتھ ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں