جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیچ ریٹنگز: پاکستان کی ریٹنگ بی اور آؤٹ لک مستحکم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کر دی۔ پاکستان کی ریٹنگ بی اور آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا۔

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے خاصی معاشی اصلاحات کیں اور پروگرام کے آغاز سے ہی پاکستانی معاشی ترقی میں بہتری شروع ہوگئی تھی۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے انتخابات حکومتی معاشی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں تاہم مجموعی طور پر ملکی معیشت کو سیاسی خدشات لاحق نہیں ہیں۔

- Advertisement -

فیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بجٹ خسارے میں کمی متوقع ہے تاہم جاری کھاتوں کا خسارہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بڑھ سکتا ہے۔ قرضوں کے بوجھ میں معاشی بہتری کے باعث کمی ہوگی تاہم ملکی آمدن کا بڑا حصہ قرضوں کی واپسی پر صرف کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں