تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

پاکستان سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے معدنیاتی وسائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہی۔

پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سعودی وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا، دونوں ممالک کے وفود کی سربراہی وزرائے خارجہ نے کی، جن کیساتھ سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے منسلک وزارتوں کے وفاقی وزرا شامل تھے۔

کانفرنس اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک تاریخی کانفرنس ہے، جس میں سعودی عرب نے کثیر الجہتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

خصوصی سرمایہ سہولت کونسل کی جانب سے مختلف شعبوں میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع، ان کی مالیت اور متوقع آمدن سے آگاہ کیا گیا۔۔

پاکستان میں زراعت سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع، سعودی عرب کے وژن دو ہزار تیس کے فوڈ سیکیورٹی کے اہداف کیساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

کانفرنس میں پاکستان کے معدنیاتی وسائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بھی سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہی۔

Comments

- Advertisement -