ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان، سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ’الصمصام‘ سعودی عرب میں شروع ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ’الصمصام‘ کا آغاز سعودی عرب میں ہوگیا، ’الصمصام 7 ‘ دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی بری افواج کے شمالی ریجن کے کمانڈر مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں کامبیٹ پیٹرولنگ، بارودی سرنگیں تلف کرنے کی مشقیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں ’البدر 4‘ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہوئی تھیں، فوجی مشقوں کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے حصہ لیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے سے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔ مشقوں کی اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان اور ایس ایس جی کے میجر جنرل ممتاز شریک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں